DCR 8

Posted by Muhammad Musa Soomro Tuesday, September 8, 2009

جناح ظالم کے مقابلے میں مظلوم کیساتھ رہے گا،بکریال کے شہداء اور زخمیوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دینگے،خوشنود علی خان

پیر ستمبر 7, 2009

nullمانسہرہ،بالا کوٹ (خصوصی رپورٹ ،انسپکشن ٹیم جاوید بلوچ ، محمد رفیق ، سردار جہانگیری، تصاویر سیف الرحمن)ایڈیٹر انچیف جناح خوشنود علی خان نے کہا ہے کہ ظلم جہاں بھی ہو اور جو بھی کرے جناح ظالم کے مقابلے میں مظلوم کے ساتھ کھڑا ہوگا انہوں نے کہا کہ بکریال میں ایرا کے جس ریٹارڈ بریگیڈیئر اور ریٹارڈ میجر نے بچوں جوانوں اور بوڑھوں پر فائرنگ کرکے 1 کو شہید اور17کو زخمی کیا ہے مجھے یقین ہے کہ حکومت پاکستان اس کا نوٹس لے چکی ہوگی یہاں بکریال میں اس بات پر بڑی تشویش پائی جاتی ہے کہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ بشارت کے خلاف FIRدرج ہونے کے باوجود گرفتار نہیں کیا گیا کیونکہ اس کا تعلق ایک حساس ادارے سے ہے ۔خوشنود علی خان نے کہا کہ میں فوجی کا بیٹا ہوں فوج کسی بھی ملزم کی سرپرست نہیں بنے گی لیکن یہاں آپ لوگوں نے جو باتیں کی ہیں اس کا دوسری طرف کا موقف معلوم نہیں ہم وہ موقف ضرور معلوم کریں گے لیکن اس کے ساتھ یہ مطالبہ بھی کریں گے کہ ایرا فوری مذکورہ بریگیڈیئر اور میجر کو ایرا سے الگ کرے غیر جانبدار انکوائری کی جائے پولیس کو غیر جانبدار رہ کر کیس کو فالو کرنے اور بریگیڈیئر کو گرفتار کرنے سے نہ روکا جائے انہوں نے کہا کہ اس ملک کا اصل عذاب بھی یہی ہے کہ طاقت والے قتل بھی کریں تو باہر رہتے ہیں ۔جیلوں میں70فیصد بے گناہ بند ہیں۔ ملک کا نظام ایسا ہے کہ صرف غریب شکنجے میں آتا ہے۔ ۔ ۔ انہوں نے کہا مجھے یہاں آکر حیرانی ہوئی ہے کہ فوج کے اتنے ذمہ دار عہدے پر رہنے والے ایک شخص نے براہ راست گولی چلادی۔ ۔ ۔ اور جب اس نے گولی چلائی اس وقت اس کے سامنے صرف10,8,7اور14,12سال کے بچے تھے۔ ۔ ۔ لیکن اس شخص کو گولی مار کر ذرا بھی ندامت نہیں ہوئی ۔ ۔ ۔ خوشنود علی خان نے کہا کہ اس شخص نے پولیس سے جو فائرنگ کرائی اور خود اور اس کے ساتھی میجر نے جو فائرنگ کی میں حیران ہوں اس سے 17لوگ شدید زخمی ہوئے۔ ۔ ۔ کچھ لوگ مستقلاً معذور ہوگئے۔ ۔ ۔ لیکن یہ عجیب بات ہے کسی منتخب یا حکومتی نمائندے کو یہ توفیق نہیں ہوئی کہ وہ یہاں آتا۔ ۔ ۔ خوشنود علی خان نے کہا کہ جب خود حکومت کی 8000کنال جنگل کی بنجر زمین بالکل ساتھ پڑی ہے تو نہری زمینوں کو برباد کرنے اور لوگوں کے گھر گرانے کا کیا فائدہ ہوا۔ ۔ ۔ اور ایرا یہ ضد کیوں کر رہا ہے۔ ۔ ۔ کچھ لوگوں کو بسانے کیلئے باقیوں کو برباد کرنا کیوں ضروری ہے۔ ۔ ۔ انہوں نے بکریال کے لوگوں سے کہا کہ آپ اپنے جائز مطالبات کے لئے متحد رہیں۔ ۔ ۔ جناح آپ کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

0 comments

Post a Comment

Followers

Video Post