دستر خوان پر خوشنود علی خان کے پہنچتے ہی ایک 15 سالہ نوجوان یاسر علی نے تھانہ سٹی کے مظالم کیخلاف شکایت کرڈالی ‘ میرے ساتھ زیادتی ہوئی آپ انصاف دلوائیں:نوجوان

راولپنڈی (خبر نگار) بحریہ ٹاؤن کے لیاقت باغ میں افطار کم ڈنر دستر خوان پر ایڈیٹر انچیف روزنامہ جناح خوشنود علی خان کو دیکھ کر اچانک دستر خوان پر کھانا کھانے کے لئے آیا ہوا ایک 15 سالہ نوجوان یاسر علی ولد الطاف قادر دوڑتا ہوا ان کے پاس پہنچ گیا اور روتے ہوئے تھانہ سٹی پولیس کے خلاف شکایت کرنے لگا کہ حبیب پلازہ میں ایک دکان پر مزدوری کرتا ہوں ایک ماہ قبل دوسرے پلازہ کے ملازم شیر خان نے بدفعلی کی تو وہ تھانہ سٹی کی پولیس کے پاس رپورٹ درج کرانے کے لئے گیا تو وہاں پر لیاقت نامی پولیس اہلکار نے میرے شکایت سننے کے بجائے الٹا مجھے گالیاں دے کر باہر نکال دیا آپ ملزم کو گرفتار کرواکر کیفر کردار تک پہنچانے میں مدد کریں اور رپورٹ درج نہ کرنے والے پولیس اہلکار کو معطل کروا کر انصاف دلوائیں۔

0 comments

Post a Comment

Followers

Video Post