سرکاری ملازموں کو ستمبر کی تنخواہ 19ستمبر تک ادا کرنے کی ہدایت



اتوار ستمبر 6, 2009

لاہور ( اے پی پی) حکومت نے تمام وفاقی و صوبائی سرکاری محکموں کے ملازموں کو ستمبر کی تنخواہ عیدالفطر سے قبل ادا کرنے کی ہدایت کی ہے اور متعلقہ سرکاری محکموں اور حکام کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان ہدایات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے تمام ملازموں کو 19ستمبر تک ہر حال میں تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چونکہ20ستمبر کو اتوار کے باعث ہفتہ وار عام تعطیل ہوگی اور محکمہ موسمیات کی پیشینگوئی کے مطابق21ستمبر بروز پیر کو عیدالفطر ہونے کا امکان ہے لہٰذا19ستمبر تک تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

0 comments

Post a Comment

Followers

Video Post