image

حاجی پروےز سے استعفی نہ لےا ہوتا تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا، مقدمہ قیادت کی کمزوری ہے

آج انجم عقےل کی باری ہے تو کل کوئی اور مقدمے کی زد مےں آئے گا ، لیگی حلقوں میں تاثر
لےگی رکن اسمبلی طارق فضل چوہدری کا شمار بھی مبےنہ لےنڈ مافےا مےں ہوتا ہے، ذرائع

اسلام آبادٟخبر نگارٞ مسلم لےگٟ نٞ کے رکن قومی اسمبلی انجم عقےل کے خلاف مقدمہ درج ہو نے پر لےگی رہنماوں اور عہدےداروں مےں ماےوسی پھےل گئی، عدم تحفظ کا اظہار کرتے ہوئے لےگی رہنماوں نے کہا کہ آج اگر انجم عقےل کی باری ہے تو کل کوئی اور بھی مقدمے کی زد مےں آئے گا ،جس سے اےم کےو اےم سمےت دےگر مخالفےن کو پارٹی کے خلاف پراپےگنڈا کا مزےد موقع فراہم ہوگا دوسری طرف انجم عقےل نے کالج انتطامےہ سے صلح کےلئے کوششےں شروع کر دی ہےں، اسلام آباد سے مسلم لےگ کے رکن اسمبلی طارق فضل چوہدری کا شمار بھی مبےنہ طور پر لےنڈ مافےا مےں ہوتا ہے، ذرائع کے مطابق مسلم لےگ ن کے ارکان قومی اسمبلی اور سےنئر کارکنان نے نجی ملاقاتوں اور مےٹنگز مےں انجم عقےل کے خلاف مقدمہ کے اندراج کو پارٹی قےادت کی کمزوری قرار دےتے ہوئے کہا کہ اگر حاجی پروےز سے استعفی نہ لےا ہوتا تو آج ےہ دن نہ دےکھنے نہ پڑتے،منظم منصوبے کے تحت اےک اےک کر کے لےگی ارکان اسمبلی کو نشانہ بناےا جا رہا ہے جو نہ صرف قےادت کے لئے نقصان دہ ہے بلکہ پارٹی کی تباہی کا باعث بھی بن رہا ہے، لےگی رہنما پےپلز پارٹی کو اپنا خفےہ جبکہ اےم کےو اےم کو ظاہری دشمن قرار دےتے ہےں تاہم انجم عقےل کے خلاف مقدمہ کے اندراج مےں اسلام آبادکی مقامی سےاست کے کچھ پس پردہ کرداروں پر بھی شک کےا جا رہا ہے ،پولےس ذرائع کا کہنا ہے کہ انجم عقےل نے صلح کے لئے کوششےں بھی شروع کر دی ہےں اور اس کے لئے پولےس کے اےک اعلیٰ افسر کو کالج انتظامےہ سے بات چےت کرنے کا کہا گےا ہے ،پولےس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ کسی کے دباو پر نہےں مےرٹ پر درج کے گےا ہے۔

0 comments

Post a Comment

Followers

Video Post