انجم عقیل کیخلاف ایف آئی آر کے پیچھے کوئی اور ہاتھ ہے‘صدیق الفاروق



اتوار ستمبر 6, 2009

اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے ترجمان صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کے تشدد واقعہ کی تحقیقات کے لئے کل کالج میں جائیں گے ،اساتذہ کا دل سے احترام کرتے ہیں (ن) لیگ نے کبھی اصولوں پرسمجھوتہ نہیں کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ن لیگ سیکرٹریٹ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں جو بھی قصور وار ہوا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی خود جا کر اساتذہ سے اس واقعہ پر معافی مانگوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کے قائد میاں نواز شریف کی ہدایت پر کل ایف ٹین کے بوائز کالج میں واقعہ کی تحقیقات کے لئے جارہا ہوں ۔ مسلم لیگ ن کا رکن اسمبلی اس واقعہ میں قصور وار ہوا تو وہ متعلقہ پروفیسرز سے معافی مانگے گا اس واقعہ کے دوران ہمارا کارکن بھی زخمی ہوا تھا اس کی بھی ایف آئی آر درج کی جائے قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین معمولی تلخی کو میڈیا کے ذریعے سکینڈل بنا رہے ہیں بہت جلد وہ بے نقاب ہو جائیں گے‘ صدیق الفاروق نے کہا کہ انجم عقیل کے خلاف ایف آئی آر کی سازش کے پیچھے کوئی اور ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالج میں ہونے والے واقعہ پر دونوں فریقوں کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہئے تھا۔

0 comments

Post a Comment

Followers

Video Post