INTERNET FRAUD - انٹرنیٹ سافٹ وئر فراڈ، کروڑوں متاثر

Posted by Muhammad Musa Soomro Tuesday, October 20, 2009

انٹرنیٹ سافٹ وئر فراڈ، کروڑوں متاثر

کریڈٹ کارڈ اور کمپیوٹر

انٹرنیٹ صارفین ڈر کر گھبراہٹ میں جعلی سافٹ وئر خرید لیتے ہیں

انٹرنیٹ سکیورٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہزاروں افراد آن لائن سکیورٹی سے متعلق ایک خطرناک فراڈ کا نشانہ بن رہے ہیں۔

اس فراڈ کو چلانے والے جرائم پیشہ افراد کمپیوٹر صارفین کو پہلے اس انتباہ سے ڈراتے ہیں کہ ان کے کپمیوٹر کی سکیورٹی ناکام ہو چکی ہے لہذا اب ان کی تمام فائلوں کو خطرہ ہے اور اس کے بعد ان کو پاپ اپ کے ذریعے جعلی سکیورٹی سافٹ وئر ڈاون لوڈ کرنے کو کہتے ہیں۔

یہ جعلی سکیورٹی کے پاپ اپس اس طرح بنائے گئے ہیں کہ دیکھنے میں یہ مائکرو سافٹ اور دیگر معروف سکیورٹی سافٹ وئر سے ملتے جلتے ہیں۔

کمپیوٹر سکیورٹی کی کمپنی ’سیمینٹیک‘ کے مطابق پچھلے ایک سال میں چار کروڑ لوگ اس فراڈ کا شکار ہوئے ہیں

اس جعلی سکیورٹی وارننگ سے صارف کو انتہائی خطرے کا خوف دلایا جاتا ہے۔ کپمیوٹر اور فائلوں کی ’حفاظت‘ کے لیے نئے سافٹ وئر کی قیمت سو ڈالر تک ہو سکتی ہے۔

لیکن اس جعلی سافٹ وئر سے نہ صرف کپمیوٹر کو نقصان پہنچ سکتا ہے بلکہ اس کے ذریعے جرائم پیشہ افراد اس کمپیوٹر صارف کے کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

کمپیوٹر سکیورٹی کی کمپنی ’سیمینٹیک‘ کے مطابق پچھلے ایک سال میں چار کروڑ لوگ اس فراڈ کا شکار ہوئے ہیں۔

اس جعلی سکیورٹی وارننگ سے صارف کو انتہائی خطرے کا خوف دلایا جاتا ہے۔ کپمیوٹر اور فائلوں کی ’حفاظت‘ کے لیے نئے سافٹ وئر کی قیمت سو ڈالر تک ہو سکتی ہے

سیمینٹیک کی رپورٹ میں جون دو ہزار آٹھ سے جون دو ہزار نو کے عرصے کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے اس فراڈ کے دو مرحلے ہیں۔ پہلے مرحلے میں تو آپ کو ڈرا کر ایک جعلی اور غیر ضروری سافٹ وئر پرورگام بیچ دیا جاتاہے۔ لیکن دوسرا مرحلہ زیادہ خطرناک ہے کیونکہ اکثر جرائم پیشہ افراد اپ کی ذاتی فائلیں اور معلومات چرا لیتے ہیں اور ان کو ’یرغمال‘ بنا کر صارف سے پیسہ وصول کرتے ہیں۔

پولیس اور سکیورٹی اداروں کے لیے ایسے فراڈ کی تفتیش کرنا اس لیے مشکل ہے کہ اس میں پیسے کی رقم زیادہ نہیں ہوتی۔

انٹرنیٹ کے ماہرین کہتے ہیں کہ صارفین کو اس نوعیت کے فراڈ سے بچنے کے لیے بہت محتاط رہنا ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ اب زمانہ بدل چکا ہے اور پہلے جہاں انٹرنیٹ صارفین کو دیگر وائرسوں سے خطرہ تھا جن کو شرارت کے طور پر شروع کیا جاتا تھا اب جو ان کو ایسے فراڈ کا سامنا ہے جو اس لیے بہت خطرناک ہے کہ اس کے ذریعے فراڈ کرنے والے آپ کی تمام فائلوں اور خفیہ معلومات پر قابض ہو سکتا ہے۔

0 comments

Post a Comment

Followers

Video Post